امریکی ایوانِ نمائندگان میں 14.3 ارب ڈالرز کا اسرائیل ایڈ بل منظور
جرات ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
امریکی ایوانِ نمائندگان نے ریپبلکنز کا 14.3 ارب ڈالرز مالیت کا اسرائیل ایڈ بل منظور کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل ایڈ بل کے حق میں 226 اور مخالفت میں 196 ووٹ ڈالے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹس نے سینیٹ میں اسرائیل ایڈ بل منظور نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فورسز غزہ کو مسلسل نشانے پر رکھے ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہو گئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔