عارف بلڈرز کے مسلح افرادکی گاؤںمحمد بخش بھرام کے اطراف چڑھائی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) عارف بلڈرز کے سینکڑوں مسلح افراد ایس ایچ او راہوکی قربان عاقلانی کی سرپرستی میں کی گاؤں محمد بخش بھرام کے اطراف میں چڑھائی، ایک گھنٹے کے تک شدید فائرنگ، ڈنڈے لگنے سے 5 عورتوں سمیت 11 دیہاتی زخمی، پولیس نے اطراف کے علاقوں کو گھیراؤ کرلیا، دیہاتیوں کے باہر نکلنے کے تمام راستے بند کردیئے گئے، گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، زخمی گھروں میں پڑے ہیں، دیہاتی، تفصیلات کے مطابق عارف بلڈرز کی جانب سے نیو حیدرآباد سٹی کے اطراف میں قدیمی دیہات و زمینوں پر قبضون کیلئے پولیس و نجی افراد کا طاقت کا بے دریغ استعمال جاری ہے، ایس ایچ او راہوکی قربان عاقلانی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری اور سینکڑوں مسلح افراد نے گاؤن محمد بخش بھرام کے اطرف میں زمینوں پر قبضے کیلئے دہاوا بول دیا، مسلح افراد جدید اسلحے کے ساتھ ایک گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث علاقے میں خوف پھیل گیا، مقامی رہائشیوں سید غلام شاہ و دیگر کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ اور ڈنڈے لگنے سے فوزیہ، نصرو، کریمہ سمیت پانچ عورتیں اور قادر، گلشیر ملاح، محرم ملاح، گلن ملاح غلام قادر ملاح سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے این سی کاٹنے اور میڈیکل لیٹر دینے سے انکار کرتے ہوئے گاؤن کے اطراف میں ناکے لگا کر ان کے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ہے اور زخمی گھر میں پڑے ہیں، انہوں نے کہا عارف بلڈر اور فضل سن سٹی کا مالک نعیم فاروقی شیرباز مری، عبدالغفور مگسی سمیت دیگر بدنام زمانہ لینڈ گریبرز کی مدد سے ان کی مورثی زمینوں پر قبضہ کرکے انہیں بے دخل کیا جا رہا ہے جبکہ راہوکی پولیس لینڈ گریبرز کی سہولت کار ہے، دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایچ او راہوکی قربان عاقلانی نے مضحکہ خیز موقف دیتے ہوئے کہا کہ بلڈرز کے لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیہاتی معمولی زخمی ہیں، کیس داخل نہیں کیا گیا، دیہاتی متنازع زمین کی ڈیمارکیشن کرنے نہیں دے رہے۔