ادارہ ترقیات حیدرآباد، ڈائریکٹر جنرل نے ادارے کومفلوج کردیا
شیئر کریں
ادارہ ترقیات حیدرآباد، ڈائریکٹر جنرل نے کی ناقص کارکردگی، زاھد شر نے ادارے کو انتظامی و معاشی طور مفلوج کردیا، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد بھی برہم، ڈی جی کو لیٹر لکھ دیا، شہر میں پانی کا مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کرین، ڈپٹی کمشنر کا خط، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کے ڈائریکٹر جنرل نے ادارے کو انتظامی و معاشی طور پر مفلوج کردیا ہے، ذرائع کے مطابق ڈی جی زاھد شر نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے بدنام زمانہ افسر عامر پٹھان کو ادارے کے تمام امور کے سیاہ و سفید کا مالک بنا دیا ہے جس کے باعث ادارہ انتظامی و معاشی طور پر مفلوج ہوگیا ہے، ڈائریکٹر جرنل کی نااہلی و ناقص کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی نے ڈی جی کو دو لیٹر جاری کردیئے ہیں، ڈپٹی کمشنر نے ڈی جی ادارہ ترقیات کو شہر بھر میں پانی کے بحران پر لیٹر جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ شھر بھر میں سیوریج اور پانی کی مسائل کی سینکڑوں شکایات روزانہ ڈپٹی کمشنر آفیس میں آ رہی ہیں، لطیف آباد اور سٹی کے رہائشیوں کی بڑی تعداد پانی کی کمی کی شکایت دے رہے ہیں، واسا ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ فوری طور پر غیرقانونی واٹر کنیکشن کاٹ کر پانی کا مسئلہ حل کیا جائے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے ڈی جی ادارہ ترقیات کو دوسرے لیٹر میں کہا گیا شہر بھر میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں چلائی جا رہی ہیں اور لوگ ان غیرقانونی منصوبوں کے ذریعے اپنے پئسون سے ہاتھ دہو رہے ہیں فوری طور پر ان غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔