میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمس بلڈرزکے مالک محمد الدین میمن پر مقدمات

شمس بلڈرزکے مالک محمد الدین میمن پر مقدمات

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک محمد الدین میمن پر مقدمات، اہلیہ و بہنوں نے صوبائی وزیر آبپاشی ایشور لال پر الزام لگا دیا، صوبائی وزیر نے زندگی اجیرن کردی ہے، محمد الدین میمن پر جھوٹے مقدمات بنا کر جیل بھیجا گیا ہے، شہنیلہ میمن و دیگر کی پریس کانفرنس، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سجاول کے رہنما اور نارا جیل حیدرآباد میں قید شمس بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے مالک محمد الدین میمن کی اہلیہ شہنیلہ میمن نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ انتقامی کارروائی کے تحت ان کے شوہر کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوا کر جیل بھجوانے والے بااثر شخص وزیر ایشور لال کے خلاف قانونی کاروائی کر کے شوہر کو آزاد کیا جائے، حیدرآباد پریس کلب میں محمدالدین میمن کی بہنوں ڈاکٹر نجمہ مصطفی میمن، ڈاکٹر صابرہ میمن، رضوانہ میمن اور اہلیہ مسماۃ شہنیلہ میمن مشترکہ پریس کانفرنس کی، دوران پریس کانفرنس محمد الدین میمن کی اہلیہ شہنیلہ میمن نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر آبپاشی ایشورلال نے ان کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے اور ان کے شوہر کے خلاف انتقامی کارروائی کے تحت کئے مقدمات درج کروا کر انہیں حیدرآباد کے نارا جیل بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر گذشتہ تین ہفتوں سے نارا جیل حیدرآباد میں انتہائی مشکل حالات میں قید ہیں اور کسی کو بھی ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے اور نہ ہی انہیں علاج کی سہولتیں میسر ہیں جبکہ وہ بیماری کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ جیل انتظامیہ صوبائی وزیر ایشور لال کہنے پر شوہر کو نہ تو علاج کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی کسی کو بھی ان سے ملنے دیا جا رہا ہے اور جیل میں ان کے شوہر کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے شوہر کو کچھ بھی ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی وزیر آبپاشی ایشور لال اور نارا جیل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں