میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں باپ بیٹوں کا راج

محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں باپ بیٹوں کا راج

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ:حافظ محمد قیصر)محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں باپ بیٹوں کا راج،جیلر ارشاد آرائیں سترہ سال سے اسٹور برانچ کے عہدے پر فائز،ارشاد آرائیں کے ذریعے سندھ کی جیلوں میں ٹھیکیداری سسٹم کے منظم نیٹ ورک کا انکشاف تفصیل کے مطابق محکمہ جیل جات سندھ میں باپ بیٹوں ارشاد آرائیں اور عبید آرائیں کا راج ہے جیلر ارشاد آرائیں سترہ سال سے آئی جی آفس میں اسٹور برانچ کے عہدے پر فائز ہے ذرائع نے بتایا کہ جیلر/اسٹور برانچ کے عہدے پر فائز ارشاد آرائیں باقاعدہ طور پر محکمہ جیل خانہ جات میں ٹھیکیداری سسٹم چلانے کا اہم سرغنہ ہے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ جیل خانہ جات میں ارشاد آرائیں نے ٹھیکیداری سسٹم کو رائج کررکھا ہے اور ارشاد آرائیں کے ماتحت ٹھیکیداروں کا منظم نیٹ ورک قائم ہیارشاد آرائیں ہر ٹھیکے پر لاکھوں روپے کی صورت میں ٹھیکیداروں سے رقم وصول کرتا ہے جیل پولیس اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سندھ بھر کے جیل اسٹاف کے لیے وردیوں کا کپڑا غیرمعیاری ہوتا ہے لیکن بل معیاری کپڑے کا وصول کیا جاتا ہے اسی طرح قیدیوں کو غیرمعیاری کمبل دئیے جاتے ہیں لیکن معیاری کمبل کا بل وصول کیا جاتا ہے اسکے علاوہ جیل میں موجود اسپتالوں میں قیدیوں کے لیے ادویات منگوانے کا ٹھیکہ بھی دیا جاتا ہے جیل پولیس ذرائع نے بتایا کہ جعلی اور دو نمبر ادویات سندھ کی جیلوں میں بھیجی جاتی ہیں لیکن بل اصل ادویات کا وصول کیا جاتا ہے ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ ارشاد آرائیں نے اپنے بیٹے عبید آرائیں کو بھی اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں بطور کلرک بھرتی کرالیا ہے اور وہ اسوقت کراچی کی بچہ جیل میں تعینات ہے ذرائع نے بتایا کہ ارشاد آرائیں کا آبائی تعلق صادق آباد سے ہیاور کرپشن سے حاصل کردہ کروڑوں روپے سے صادق آباد میں عالیشان حویلی بنا رکھی ہے قومی ادارہ احتساب اور اینٹی کرپشن کو ارشاد آرائیں کے اثاثوں کی چھان بین کرنی چاہیے اور آمدن سے زائد اثاثوں پر کارروائی کرنی چاہیے محکمہ جیل خانہ جات کے باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ارشاد آرائیں کو محکمہ جیل خانہ جات میں کماو پوت کے نام سے جانا جاتا ہے آئی جی جیل خانہ جات بھی ارشاد آرائیں کے خلاف چاہتے ہوئے بھی کوئی کارروائی نہیں کرسکتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں