میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،معصوم بچی کاقاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

حیدرآباد،معصوم بچی کاقاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :علی نواز) حیدرآباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، بچی کی قتل میں ملوث ملزم مارا گیا، میران اسکول کے پاس بچی کی قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا گیا، ملازم نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں ملزم اسامہ ہلاک ہوگیا، پولیس، ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت نے کئی سوال کھڑے کردیئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے ہیرآباد میں سات سالہ معصوم بچی کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے، ترجمان حیدرآباد پولیس کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او مارکیٹ محمد خان برہمانی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ میراں اسکول کے پاس معصوم بچی کے قتل میں ملوث ملزم اسامہ کو گرفتار کرنے کے ارادے سے چھاپہ مارا تو پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور پولیس مقابلے کے نتیجے میں ملزم اسامہ ہلاک ہوگیا، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تھانہ مارکیٹ کی حدود میں قائم مقامی پلازہ کے رہائشی فیصل قریشی کی 7 سالہ معصوم بیٹی ژالہ کو بے دردی سے قتل کرکے پلازہ کی چھت پر پھینک دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ صاحب نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جس نے اس کیس کی تمام تر پہلوؤں کو بروکار لاتے ہوئے انکوائری کا آغاز کیا جس کے دوران 4 مشکوک افراد کو شامل تفتیش رکھا گیا جن سے باریک بینی کیساتھ انوسٹی گیشن کی گئی اور انکے میڈیکل بھی کرایے گئے جبکہ تمام کو دوسرے روز واپس آنے کا احکامات کیساتھ فارغ کردیا جس کے بعد تمام مشکوک افراد کو واپس تفتیش کیلئے بلایا گیا تو ملزم اسامہ غیر حاضر ہوا اور اپنا موبائل فون بند کرکے غائب ہوگیا جس کے بعد پولیس کا اسامہ پر شک بڑھ گیا مزید ایف آئی آر کے اندراج جس میں اسامہ کو نامزد کیا گیا جس سے ملزم اسامہ کے اس درد ناک اور سفاکانہ قتل میں ملوث ہونے کا شک یقین میں بدل گیا جبکہ پولیس کو حاصل کردہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں ملزم اسامہ کی بچی کے قتل کے وقت مشکوک آمدروفت دیکھی گئی، پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اسامہ کو ان تمام حالات کا جیسے معلوم ہوا وہ حیدرآباد سے
فرار ہونے کی تیاری میں گھر سے نکل رہا تھا ،جس کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تو ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس میراں اسکول پہنچی جہاں ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر جوابی کارروائی میں 7 سالہ معصوم بچی زالہ کے درد ناک قتل میں ملزم اسامہ ہلاک ہوگیا جائے وقوعہ سے ملزم اسامہ کا 30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل پولیس تحویل میں لے لی گئی، سات سالہ معصوم بچی کی قاتل کی پراسرار پولیس مقابلے نے کئے سوالات کھڑے کردیئے ہیں اس سے قبل بھی حیدرآباد پولیس نے بینک ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان کو مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا.،دوسری جانب پولیس مقابلے میں مارے جانے والے اسامہ کے رشتے داروں نے پریس کلب کے باہراحتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اسامہ کوماورائے عدالت قتل کیا،مقابلہ جعلی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں