ڈی جی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کاانوکھا انصاف، مرد افسرکی ہراسانی کی شکار خاتون افسر معطل
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خاتون افسر کو حراسان کرنے کا معاملہ ، ڈائریکٹر جنرل مرد افسر جبار سیال کے خلاف کارروائی سے گریزاں، خاتون افسر عقیلہ جلبانی کا رویہ خراب تھا، تحقیقات کیلئے ڈائریکٹر لینڈ کی سرپرستی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، سعید صالح جمانی، جبار سیال کو غیرقانونی اسکیموں کو این او سیز سمیت کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں خاتون افسر کو حراسان کرنے والے مرد افسر کے خلاف ڈائریکٹر جنرل کارروائی سے گریزاں ہے، دو دن قبل مبینہ طور پر نازیبا جملے کسنے اور حراسان کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر گلشن شہباز اینڈ کوہستان عقیلہ جلبانی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان جبار سیال کی دھلائی کرتے ہوئے طمانچے برسا دئے تھے، واقعے پر ڈائریکٹر جنرل نے انوکھا انصاف کرتے ہوئے خاتون افسر عقیلہ جلبانی و معطل کردیا تھا جبکہ مرد افسر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی سعید صالح جمانی نے کہا کہ عورت کا رویہ خراب تھا، پوری آفس کے لوگ گواہ ہیں کہ عورت نے کس طرح کا رویہ اختیار کیا، بات ان کے آفس تک پہنچ گئی تھی، ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ڈائریکٹر لینڈ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو واقعے کی متعلق ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائی گئی، ڈائریکٹر لینڈ عامر پٹھان نے رابطہ کرنے پر کہا کہ انہیں نوٹیفکیشن مل چکا ہے وہ کل سے معاملے کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرکے ڈائریکٹر جنرل کو پیش کرینگے، واضح رہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان جبار سیال کو غیرقانونی طور ڈائریکٹر جنرل کی منظوری کے بغیر مختلف ہائوسنگ اسکیموں کو این او سیز دینے سمیت کرپشن کے سنگین الزامات کا سامنا ہے، ذرائع مطابق جبار سیال سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کرتا دھرتا ہے اور ڈائریکٹر جنرل بھی اس کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔