میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن میں صائمہ بلڈرز کی سہولت کار

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن میں صائمہ بلڈرز کی سہولت کار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ خصوصی) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ، مڈ ٹاؤن کی صرف 89 ایکڑ کی این او سی ہونے کے باوجود 3 سو سے زائد ایکڑ کی تشہیر و بکنگ کا انکشاف، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی صائمہ بلڈرز کی سہولت کار بن گئی، لوگوں کو دھوکا دینے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ایم نائن موٹروے پرموجود اسکیم پر ایس ڈی اے سے منظور شدہ نقشے سے زیادہ زمین پر تشہیر و بکنگ کا انکشاف ہوا ہے ، روزنامہ جرأت کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق ذیشان سلیم ذکی نے ایم نائن موٹروے پر سری انٹری چینج کی قریب مڈ ٹاؤن نامی اسکیم کا آغاز کیا ، اسکیم کی ابتدائی این او سی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے لی گئی تھی اور سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ نقشے میں 89 ایکڑ پر این او سی جاری کی گئی تھی لیکن ذیشان سلیم ذکی نے مڈ ٹاؤن کو تین سو سے زیادہ ایکڑ پر پھلا دیا ہے، جس کی کوئی این او سی ہی موجود نہیں ہے ، ذرائع کے مطابق مڈ ٹاؤن کے منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر تین سو ایکڑ سے زیادہ رقبے پر بکنگ و تشہیر کی جا رہی ہے اور بکنگ و تشہیر کے تمام معمولات بروکرز اور ڈیلرز کے حوالے کردیے گئے ہیں،سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی، صائمہ بلڈرز کے سہولت کار کا کردار ادا کرتے ہوئے خاموش ہے اور این او سی نہ ہونے کے باوجود صائمہ بلڈرز لوگوں کو دھوکا دینے میںمصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بھاری رقم کے عوض صائمہ بلڈرز کے ذیشان ذکی کو لوگوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں