128 افراد اکتوبر میں مزید لاپتہ
جرات ڈیسک
جمعرات, ۳ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
لاپتہ افراد کمیشن کی ماہانہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران مزید 128 کیسز درج ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران 118 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا گیا جبکہ 3 افراد کی لاشیں بھی ملیں۔ دستاویزات کے مطابق قیام سے اب تک لاپتہ افراد کمیشن کے پاس 9035 کیسز درج ہوئے، کمیشن نے قیام سے اب تک 6825 کیسز نمٹائے۔ اکتوبر میں 113 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے۔ رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 210 لاپتہ افراد کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔ ایک لاپتہ شخص حراستی مرکز میں قید پایا گیا، کمیشن نے گزشتہ ماہ 17 کیسز کو خارج بھی کیا۔