میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ، مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب

لانگ مارچ، مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب

جرات ڈیسک
جمعرات, ۳ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ میں مسلح اشخاص سے نمٹنے کے لیے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اسلام آباد جانب مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں اور اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کے لیے کیو آر ایف تعینات کی جائے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق وزارت داخلہ سے مسلح انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور سینئر آفیسرز تعیناتی کی اجازت طلب کر لی، مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشت گردی اسکواڈ کی تعیناتی کریں گے، مارچ کے شرکاء فورس پر فائرنگ کرنے کی صورت کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں