میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رہنما ایم کیو ایم پاکستان حیدر عباس رضوی کی وطن واپسی

رہنما ایم کیو ایم پاکستان حیدر عباس رضوی کی وطن واپسی

ویب ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی وطن واپس پہنچ گئے، وہ کئی سالوں سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق پاکستان کے سینئر رہنما حیدر عباس رضوی گزشتہ روز دبئی سے اسلام آباد پہنچے ، اْن کی والدہ کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں۔واضح رہے کہ حیدر عباس رضوی کئی سالوں سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔22 اگست کی متنازع تقریر کے بعد ایم کیو ایم رہنمانے فاروق ستار کی سربراہی میں بننے والی جماعت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا تھا تاہم گزشتہ کچھ ماہ قبل ہونے والی ایم کیو ایم خلیج کے دوران فاروق ستار نے حیدر عباس رضوی کو براہ راست پریس کانفرنس کے دوران جھاڑ بھی پلائی تھی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حیدر بھائی میں نے آپ کے میسج خود پڑھے جس میں آپ نے بہادر آباد کی حمایت کرنے کا اعلان کیا اور کارکنان کو بھی اسی بات کی ترغیب دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں