میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جزیروں پر شہر بسانے کا منصوبہ مؤخر کیے جانے کا امکان

جزیروں پر شہر بسانے کا منصوبہ مؤخر کیے جانے کا امکان

ویب ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) جزیروں پر شہر بسانے کا منصوبہ مؤخر کیے جانے کا امکان ۔وفاقی حکومت کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پرقابض ہونے پر تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی سندھ کے جزیروں پر شہر بسانے کے فیصلے پر دیہی علاقوں میں مقیم تنظیمی عہدیداروں نے حکومت کے اقدام کو آڑے ہاتھوں لے لیا پارٹی قیادت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل تنظیمی سیٹ اپ کو منظم رکھنے اور اتحادی جماعتوں کی ناراضگی دور کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی جزیروں پر شہربسانے کا منصوبہ مؤخر کرنے کاعندیہ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کوصوبائی حکومتوں اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدارتی آرڈرننس کے ذریعے جزیروں پر قابض ہونے پر شدید مخالت کا سامنا ہے جبکہ پی ٹی آ ئی کے دیہی سندھ اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے علاقائی عہدیداران بھی اپنی ہی جماعت کیخلاف ہر زہ سرائی کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔ اس ضمن میں گذشتہ دنوں سندھ اسمبلی میں جی ڈی اے کے شہریار مہر سمیت تحریک انصاف کے دیگر ہم خیال اراکین اسمبلی کی جانب سے جزائر سے متعلق صدارتی آرڈیننس کیخلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کی گئی ہے جبکہ پی ٹی آ ئی سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے صوبائی وزیر تعلیم سرداریار محمد رندکی جانب سے بھی وفاقی حکومت کے فیصلے کی سخت مخالفت سامنے آ ئی ہے جس میں انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو معاملے پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ کیا ہے۔ پارٹی قیادت کیخلاف بڑھتی بغاوتوں کی فوری روک تھام کے لیے حکومت کی جانب سے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے جس کے تحت بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف کے تنظیمی ڈھانچے کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے جزیروں پر شہر بسانے کا منصوبہ مؤخر کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں