میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپرہائی وے سے بھتہ خوری میں ملوث گروہ پکڑا گیا

سپرہائی وے سے بھتہ خوری میں ملوث گروہ پکڑا گیا

ویب ڈیسک
منگل, ۳ نومبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس یو) نے کارروائی کرکے بھتہ خوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس ایس یو) نے شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے فقیر گوٹھ میں کارروائی کرکے بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو حیدر رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ 10 افراد پر مشتمل تھا۔ملزمان ،تاجروں اور فقیر محمد گوٹھ کے افراد سے بھتہ وصول کیا کرتے تھے۔ایس ایس پی ایس آئی یو نے بتایا کہ ملزمان نے پرویز نامی شخص سے 7 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔ ملزمان نے پرویز نامی شخص سے 2 کروڑ سے زائد کا تاوان طلب کیا تھا۔ملزمان کے خلاف گذشتہ روز منگھوپیر تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں