میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کتوں کے کاٹنے کے واقعات، شہری وصوبائی حکومت ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے

کتوں کے کاٹنے کے واقعات، شہری وصوبائی حکومت ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد میں پاگل آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے کے باوجود حکومتی بے حسی ختم نہ ہوسکی، صورتحال کے تدارک کیلئے اقدامات کے بجائے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور صوبائی حکومت ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔شہر قائد میں آوارہ کتوں اور پاگل کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات بڑھنے لگے ، کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کے باوجود حکومتی بے حسی ختم نہ ہو سکی۔ کتے کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات سے شہری خوف زدہ نظر آتے ہیں۔ہزاروں شہری آوارہ پاگل کتوں کا شکار ہو رہے ہیں لیکن ہسپتالوں میں متاثرہ افراد کیلئے ویکسین کی دستیابی مسئلہ بنی ہوئی ہے ۔ مئیر کراچی صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہیں ، کہتے ہیں کہ ویکسین کی فراہمی سمیت پاگل کتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔ صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ ویکسین کی کمی پورے ملک کا مسئلہ ہے ، کے ایم سی کے ہسپتالوں میں ویکیسن کی دستیابی یقینی بنانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے ، سندھ حکومت سے درخواست کی گئی تو فراہم کی جا سکتی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے سندھ حکومت کے ماتحت ہسپتالوں میں ویکسین کی عدم موجودگی پر جہاں تعجب کا اظہار کیا وہیں پاگل آوارہ کتوں کے تدارک سے متعلق سوال بھی گول کرگئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں