میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کنری میں مجھ پر حملہ تیمور تالپور نے کیا ہے ،حلیم عادل کا الزام

کنری میں مجھ پر حملہ تیمور تالپور نے کیا ہے ،حلیم عادل کا الزام

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کنری میں مجھ پر حملہ تیمور تالپور نے کیا ہے ۔انصاف ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا تیمور تالپور بہت بڑا مافیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میں نماز جنازہ میں شرکت کے لیے کنری گیا تھا کہ مجھ پر تیمور تالپور نے حملہ کیا ہے جس کی میں ایف آئی آر بھی درج کرائوں گا۔رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی بلاول ہائوس میں ہوئی ہے ، حملے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے تیمور تالپور کو ہیلی کاپٹر بھیج کر بچایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں