میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پزیر

تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پزیر

ویب ڈیسک
اتوار, ۳ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ مولانا ابراہیم نے اجتماعی دعا کروائی جبکہ ملکی اور غیر ملکی لاکھوں فرزندان اسلام نے شرکت کی، رائے ونڈ میں اجتماع کا دوسرا مرحلہ 7 سے 10نومبر تک جاری رہے گا۔اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے ۔تین روزہ تبلیغی اجتماع کے آخری روز مولانا خورشید نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو اپنی زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزارنے کی تلقین کی۔ جس کے بعد مولانا ابراہیم نے اجتماعی دعا کروائی۔ اجتماع کے آخری روز ملک و غیر ملکی فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے اجتماعی دعا میں شرکت کی۔ اجتماعی دعا میں پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ دعا کے وقت ہر آنکھ اشک بار تھی اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر اسکی رحمت کی طلب گار تھا۔دعا کے بعد ہزاروں تشکیل
شدہ جماعتیں دین اسلام کی تبلیغ کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہو گئے ۔ سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے میں 3 روزہ اجتماع کے بعد صبح 8 بجے امیرِ جماعت مولانا محمد زبیر نے حسبِ روایت 200 کے قریب تبلیغی مرکز سے فارغ ہونے والے طالب علموں کا اجتماعی نکاح پڑھایا جس کے بعد یتیم و نادار بے سہارا بچیوں کو جہیز دے کر رخصت کیا گیا ۔پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر پنڈال کی مکمل نگرانی کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے بھرپور سکیورٹی انتظامات پر پولیس افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران و اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے اجتماع کے شرکا کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔اجتماع کا دوسرا مرحلہ 7 سے 10نومبر تک جاری رہے گا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں