میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیر اعظم عمران خان سے مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں

وزیر اعظم عمران خان سے مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقاتیں

ویب ڈیسک
هفته, ۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان سے چین میں مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کے سربراہان نے الگ الگ ملاقات کی چینی کمپنیوں کے سربراہان نے وزیر اعظم کو انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کے نئے دور میں داخل ہوگا۔وزیراعظم نے انہیں سماجی و اقتصادی ترقی کے ایجنڈے سے آگاہ کیا اور سی پیک منصوبوں میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کریں ،چینی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے ۔وزیراعظم سے چیئرمین پاؤر چائنا گروپ یان زی یانگ کی ملاقات میں توانائی ضروریات سی پیک کے تحت جاری بجلی منصوبوں پر گفتگو ہوئی ۔وزیر اعظم نے توانائی شعبے میں چائنا زی یوبا گروپ کوسرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کا منصبوط بنیادوں پر عمل شروع ہوچکاہے ۔ہر شعبے کے لیے توانائی وسائل کی اشد ضرورت ہے۔ بجلی ترسیل ٹرانسمیشن لائنز نظام بہتر بنانے کی پلاننگ کررہے ۔چینی پاؤر گروپ کمپنی نے جلد پاکستان کے دورے کا عندیہ بھی دیا جبکہ چیئرمین پاؤر چائنا گروپ نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔ وزیر اعظم سے چائنا رینبوانٹرنیشنل انوسٹمنٹ کمپنی کے چیئرمین سی ڈیکین اور ہواوے کمپنی مڈل ایسٹ ریجن کے صدر چارلس نے بھی ملاقات کی۔وزیر اعظم نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع انسانی وسائل کی دستیابی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ سرمایہ کاری کے لیے مثالی ملک ہے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرینگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں