میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
چیف جسٹس نے افسران کے بڑے سرکاری گھروں کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے افسران کے بڑے سرکاری گھروں کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک
هفته, ۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری افسران کے بڑے سرکاری گھروں کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے میڈیا پر سرکاری افسران کے بڑے سرکاری گھروں کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے تمام چیف سیکرٹریز سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیشتر سرکاری افسران کئی کئی ایکڑز پر مشتمل بڑی سرکاری رہائش گاہوں میں مقیم ہیں ۔ ان سرکاری گھروں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں کا خرچہ بھی ہوتا ہے ۔ چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے تمام چیف سیکرٹریز سے دس روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے اور جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں