میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیاں، بابر غوری کا ریفرنس الگ ،دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

کے پی ٹی میں غیرقانونی بھرتیاں، بابر غوری کا ریفرنس الگ ،دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک
هفته, ۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی کی احتساب عدالت میں کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف اوررؤف اختر فاروقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔ احتساب عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے مفرور ملزم بابر غوری اور دیگر ملزمان کا ریفرنس الگ کردیا۔ریفرنس میں بابر غوری سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے ۔نیب کے مطابق ملزمان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کو 2ارب 88 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ملزمان پر 2012 ء میں کے پی ٹی میں 940 غیر قانونی بھرتیوں کا بھی الزام ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں