میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راولپنڈی ،مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ درج،پوسٹ مارٹم سے انکار

راولپنڈی ،مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ درج،پوسٹ مارٹم سے انکار

ویب ڈیسک
هفته, ۳ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

جمعیت علمائے اسلام (س )کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ انکے بیٹے مولانا حامد الحق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں درج کرلیا گیا ۔ایف آئی ار کے مطابق مولانا سمیع الحق پر حملہ شام چھ بج کر تیس منٹ پر ہوا، مولانا سمیع الحق کے پیٹ ، دل، ماتھے اور کان پر چھریوں کے 12 وار کیے گئے ۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مولانا سمیع الحق آبپارہ میں احتجاج میں شرکت کے لیے چارسدہ سے آئے تھے ،ان کے بیٹے نے مولانا کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ انکا پوسٹ مارٹم نہیں کرانا چاہتے کیونکہ یہ غیر شرعی ہے ۔
دوسری طرف پولیس کی فرانزک ٹیم نے صبح سویرے جائے واردات کا دورہ اور جائے وقوعہ کا ایک بار پھر معائنہ کیا۔ جمعیت علمائے اسلام (س)کے امیر مولانا سمیع الحق پر بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں انکے گھر میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے ۔ حملہ بحریہ ٹاؤن سفاری ون میں واقع ان کے گھر پر ہوا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں