میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میں کبھی بھی نماز پڑھنا نہیں بھولتی‘فریال مخدوم

میں کبھی بھی نماز پڑھنا نہیں بھولتی‘فریال مخدوم

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن (نیوز ایجنسیاں ) باکسر عامر خان کی سابق اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی نماز پڑھنا نہیں بھولتی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عامر خان کی اہلیہ جن کو ماڈل اور لبرل کے طور پر جانا ہے، مگر کم لو گ ہی جانتے ہیں کہ وہ اسلامی احکامات کی بھی خاصی پابند رہتی ہیں۔ اسلامی فرائض میں نماز کو کسی بھی وقت نہیں چھوڑتیں اور اس مقصد کے لیے وقت ہوتے ہی نماز کی ادائیگی کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔ گزشتہ روز ہلاووین کے موقع پر اپنے چہرے پر خوفنا ک میک اپ کروانے سے پہلے فریال مخدوم نے اپنی ویڈیو جاری کی جس میں وہ جائے نماز ڈھونڈرہی تھیں۔ویڈیو میں فریال مخدوم کا کہناتھا کہ میں نماز کسی بھی وقت نہیں چھوڑتی، اس ویڈیو میں وہ باقاعدہ جائے نماز تلاش بھی کر رہی تھیں اور آخر کارسرخ رنگ کا جائے نماز ملنے پر فریال مخدوم نے شکر ادا کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں