میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسامہ کی دستاویزات سے القاعدہ‘ ایران میں گہرے مراسم کا انکشاف

اسامہ کی دستاویزات سے القاعدہ‘ ایران میں گہرے مراسم کا انکشاف

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے پاکستان میں بن لادن کے قتل کے وقت ان کے ٹھکانے سے حاصل کی گئی دستاویزات شائع کی ہیں۔ دستاویزات کی تازہ قسط میں القاعدہ اور ایران کے درمیان تعلقات سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بن لادن کی تازہ دستاویزات میں القاعدہ اور ایران کے درمیان گہرے مراسم بتائے جاتے ہیں۔ ان دستاویزات کا کاتب القاعدہ کا کوئی اہم رہ نما ہے۔ ان دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ایران نے القاعدہ کو ہر قسم کی سہولت مہیا کی ہیں جن میں اسلحہ، رقوم اور لبنان میں قائم حزب اللہ کے ٹریننگ کیمپوں میں القاعدہ جنگجوؤں کو تربیت شامل ہیں۔ اس کے بدلے میں القاعدہ نے سعودی عرب اور خلیجی ملکوں میں امریکی مفادات پر حملے کیے۔القاعدہ جنگجوؤں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایران نے انہیں ویزے دیئے۔ کئی جنگجوؤں کو ایران میں پناہ دی گئی۔ القاعدہ کمانڈر ابو حفص الموریتانی نے 11ستمبر کے واقعے سے قبل اپنے کئی ساتھیوں کو ایران میں پناہ دلوانے میں کامیابی حاصل کرلی تھی۔رپورٹ کے مطابق القاعدہ کی ایران کے خلاف کوئی جنگ نہیں تھی۔ دونوں میں سب سے بڑی قدر مشترکہ ’امریکا‘ تھا کیونکہ القاعدہ اور ایران دونوں امریکا کو اپنا بدترین دشمن خیال کرتے۔ان دستاویزات میں اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادی کی شادی کی ایک ویڈیو بھی شامل ہے۔ تقریب افغانستان یا پاکستان نہیں بلکہ ایران میں منعقد کی گئی تھی۔بعض دستاویزات سے پتا چلتا ہے کہ القاعدہ اور ایران کے درمیان بعض امور میں اختلافات بھی پائے جاتے تھے۔ تاہم تنظیم کے سربراہ اسامہ بن لادن نے اپنے ساتھیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ایران کو دھمکیاں دینے سے اجتناب کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں