شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر4 نومبر کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک
جمعه, ۳ نومبر ۲۰۱۷
شیئر کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 4نومبر کو سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے 4نومبر کو شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے جس کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جبکہ سندھ حکومت کے ماتحت دفاتر میں بھی چھٹی ہو گی۔