میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی، ایم ڈی پریتم داس کا سرکاری خزانے پر ڈاکہ

محکمہ آبپاشی، ایم ڈی پریتم داس کا سرکاری خزانے پر ڈاکہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ آبپاشی ،ایم ڈی سیڈا پریتم داس کا انکشاف سرکاری خزانے کو چونا، صوبائی وزیر آبپاشی کے پیٹرول پر 10 لاکھ 46 ہزار خرچ کردیئے، افسران کے پاس سرکاری گاڑیاں ہونے کے باوجود سفری الائونس کی مد میں 13 لاکھ 80 ہزار روپے نکال لئے، وضاحتی جواب میں آڈٹ کو سرمہ پہنا دیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار ماہ سے غیرقانونی طور پر عہدے پر براجمان ایم ڈی سیڈا پریتم داس کا سرکاری خزانے کس طعنا لگانے یا سلسلہ جاری ہے، مالی سال 2023-2022 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق سیڈا نے 10 لاکھ 46 ہزار روپے کے پیٹرول اخراجات صوبائی وَیر آبپاشی پر دکھائے جس پر ایم ڈی سیڈا نے آڈٹ کو بتایا کہ آبپاشی کا 35 فیصد حصہ سیڈا کے پاس ہے اور انہوں نے پیٹرول صوبائی وزیر کے دوروں پر خرچ کیا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایم ڈی سیڈا نے 13 لاکھ 80 ہزار سفری الائونس کی مد میں وصول کئے، حیرت انگیز طور پر آڈٹ ٹیم کے اعتراض پر ایم ڈی سیڈا نے آڈٹ ٹیم کو سرمہ پہناتے ہوئے جوان دیا ہے کہ سیڈا کی گاڑیوں پر افسانہ ورک پلان کے تحت وزٹ کرتے ہیں سگری الائونس اس مد میں وصول کیا گیا، تواضع رہے کہ ایم ڈی سیڈا پریتم داس خاتون افسر جنسی حراسان کرنے سمیت اربوں روپے کی کرپشن، بیٹے اور اہلیہ کے نام پر بیرون منتقل کرنے سمیت دیگر الزامات میں نیب اور اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات میں زیر تفتیش ہیں، صوبائی وَزیر آبپاشی کے چہیتے اور سسٹم سرغنہ ہونے کے باعث سندھ حکومت ان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں