میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لبنان؛ حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

لبنان؛ حزب اللہ سے جھڑپ میں 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 8 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔اسرائیلی فوج نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اسرائیلی فوج کے 3 کیپٹن سمیت 8 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ کے جنگجوں کے درمیان تصادم ہوا۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل فوج کی لبنان میں زمینی راستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران اسرائیلی فوج کو بھاری جانی نقصان بھی ہوا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں بھی اسرائیلی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے منتقل کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اسرائیل کی بری فوج حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کے لیے جنوبی لبنان کے اندر داخل ہوگئیں جہاں انھیں جانباز جنگجووں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔الجزیرہ کے مطابق حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان کے قصبے عودیسیہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر کے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو پسپا ہونے سے قبل جھڑپ میں شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مالی اور جانی نقصان پر اسرائیلی فوجی بھاگ کھڑے ہوئے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے فضائیہ حملوں کے بعد اب لبنان کے جنوبی علاقوں میں دوبدو لڑائی کے لیے اپنی بری فوجیں داخل کی تھیں۔ اسرائیلی بری فوج نے درجن سے زائد دیہاتوں کو خالی کروالیا۔ادھر گزشتہ روز ایران نے اسرائیل میں اہم فوجی اور سیکیورٹی اہداف پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل داغے جسے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے ایران کو خمیازہ بھگتنے کی دھمکی دی ہے،واضح رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویڑن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنان کی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے اور اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔اسرائیل نے لبنان پر کئی روز کی شدید ترین فضائی بمباری کے بعد پیر کو لبنان پر زمینی حملہ کیا تھا۔زمینی حملے کے آغاز میں اسرائیل نے سرحدی علاقوں کو توپ خانے اور ٹینکوں سے ٹارگٹ کیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں