میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت نے پنڈی معاہدہ پر وعدہ خلافی کی، اب فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں،حافظ نعیم الرحمن

حکومت نے پنڈی معاہدہ پر وعدہ خلافی کی، اب فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے راولپنڈی معاہدہ پر وعدہ خلافی کی، اب ہم فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں ، حکمرانوں کے لیے بہتر یہی ہے بجلی سستی کریں، عوام کو ریلیف دے ورنہ چترال سے کراچی تک ایسی تحریک برپا ہوگی کہ انہیں بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا، بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ کو تو ائر لفٹ مل گئی ، ہوسکتا ہے شہباز شریف کے لیے یہ مدد بھی نہ آئے۔وسائل پر قابض اشرفیہ اپنی مراعات ختم کرے ، عوام ان کی عیاشیوں کا مزید بوجھ نہیں اٹھا سکتے،ہفتہ یکجہتی فلسطین و لبنان منا رہے ہیں، پرامن مزاحمتی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان7اکتوبر کے بعدکریں گے، 23اکتوبر کو بجلی کے بلوں کے بائیکاٹ کے آپشن پر عوامی ریفرنڈم ہو گا،حق میں فیصلہ آیا تو اگلے ماہ سے ہی بلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کریں گے، اس سے قبل مشاورت سے لانگ مارچ یا ہڑتالوں پر بھی فیصلہ ہوگا۔ ملک اسٹیبلشمنٹ اور استعمار کے آلہ کاروں کے قبضہ کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا، ہم نسلوں کو بے رحم بھیڑیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، جماعت اسلامی غلبہ دین کی تحریک ہے، عوام سے اپیل ہے کہ جماعت اسلامی کے ممبر بنیں اور بوٹ پالش کرنے والے مافیا سے نجات کے لیے جدوجہد کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چترال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں