میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عرب سیٹلائٹ  نے عالمی مواد کی ترسیل کے لیے نیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا

عرب سیٹلائٹ نے عالمی مواد کی ترسیل کے لیے نیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا

جرات ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

عرب سیٹلائٹ کمیونیکیشن آرگنائزیشن(عرب سیٹ) نے ٹی وی چینلز کے مواد کی دنیا بھر کے لوگوں تک ترسیل کو آسان بنانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ نیا کنٹریبیوشن پلیٹ فارم تمام ویڈیو فارمیٹس اور نیٹ ورکس سے مطابقت رکھتا ہے یعنی ٹی وی چینلز اور چینلز کے گروپس اپنے اسٹوڈیوز سے دنیا میں کہیں بھی نشریات پہنچانے کے لیے اسے استعمال کر سکتے ہیں۔ سیٹلائٹ خدمات کے فراہم کنندہ نے ریاض میں اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ نیا شروع کیا گیا پلیٹ فارم اپنی زیادہ مطابقت پذیری کی بدولت نشریات کے منظرنامے میں انقلاب لانے کے لیے تیار ہے جو مختلف اسٹیک ہولڈرز کو روایتی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اپنا مواد بلا رکاوٹ عالمی سامعین تک پہنچانے کے قابل بناتا ہے۔ عرب سیٹ کے سی ای او الحمیدی العنیزی نے کہا کہ نئی سروس کا آغاز ہمارے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لیے ہمارے پختہ عزم کے مطابق ہے۔ عرب سیٹ نے دو نئی شراکتوں کا بھی اعلان کیا جو امریکی کلاڈ بیسڈ ورک فلو سہولت فراہم کرنے والے ٹی وی یو نیٹ ورکس اور ایک کمپنی زیکسی کے ساتھ ہے جو آئی پی نیٹ ورکس پر براہِ راست نشریاتی معیار کی ویڈیو کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ یہ شراکتیں صارفین کو ہموار اور اعلی معیار کے مواد کی تقسیم کا تجربہ فراہم کرنے میں عرب سیٹ کی مدد کریں گی۔ العنیزی نے مزید کہا کہ ٹی وی یو نیٹ ورکس اور زیکسی کے ساتھ ہماری شراکت داری ہمیں اس قابل بنائے گی کہ اپنے پلیٹ فارم کی خصوصیات کو بہتر بنانے کے لیے ان کے جدید طریقوں کو استعمال کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں