میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت ، آن فارم واٹر مینجمنٹ میں کروڑوں روپے ہڑپ

محکمہ زراعت ، آن فارم واٹر مینجمنٹ میں کروڑوں روپے ہڑپ

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، آن فارم واٹر مینجمنٹ میں کروڑوں روپے خُرد برد کا انکشاف، آڈٹ رپورٹ میں بھانڈا پھوٹ گیا، بلڈوزرکی مد میں 6 ملین روپے کی رقم نکلوائی گئی، واٹر کورسز کی مرمت کی مد میں 12 ملین سے زائد رقم بغیر انسپکشن کے جاری کی گئی، 28 ملین سے زائد کی رقم ڈائریکٹر آن فارم واٹر مینجمنٹ نے ٹھیکیداروں کو قواعد و ضوابط کے خلاف جاری کی، آڈٹ رپورٹ، تفصیلات کے مطابق محکمہ درجے ایگریکلچر انجینئرنگ ونگ اور ان فارم مینجمنٹ میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے ، آڈیٹر جنرل کی جاری کردہ آڈٹ رپورٹ 2021-22ع کے مطابق ڈائریکٹر آن فارم مینجمنٹ حیدرآباد نے مذکورہ مالی سالوں میں بڑی تعداد میں واٹر کورسز کی مرمت کیلئے اینٹیں خریدیں، لاکھوں کی تعداد میں اینٹیں واٹر کورسز کی لائننگ کی ناپ کے بغیر خریدی گئیں اور تمام خریداری بغیر انسپکشن کے کی گئی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق سب ڈویژن لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، میہڑ، دادو اور سیہون میں زمینداروں کی درخواستوں پر زمین کے لیول کیلئے بلڈورز کرائے پر لیے گئے جن کا تخمینہ 30 لاکھ سے زائد کی رقم ادا کی گئی جبکہ مذکورہ بلڈوزر لینے کیلئے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کیا گیا اور معاہدے سمیت چالان اور شناختی کارڈ کی کاپی والے قواعد پر عمل نہیں کیا گیا، آڈٹ رپورٹ کے مطابق قواعد کے مطابق ڈائریکٹر جنرل واٹر کورسز سمیت دیگر مرمتی کاموں کیلئے مٹیریل لینے کا مکمل اختیار رکھتا ہے ، مذکورہ مالی سالوں میں 28 ملین سے زائد کی رقم ڈائریکٹر اے ڈی پی کی مد میں جامشورو، خیرپور، بدین، ٹنڈوالہیار، سجاول اور حیدرآباد کے ٹھیکیداروں کو جاری کردی، ڈائریکٹر نے ڈی جی کے اختیار استعمال کیے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈی جی کامحکمے میں مالی کنٹرول بہت کمزور ہے ، آڈٹ رپورٹ میں مذکورہ معاملے کی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں