ڈینگی کیسز میں اضافہ، اسپتالوں میں مریضوں کا رش، اموات بھی بڑھنے لگیں
شیئر کریں
ملک بھر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلا نے خوف وہراس پھیلادیا ، کراچی کے 31 ہسپتالوں کے کورونا وارڈز ڈینگی آئسولیشن وارڈز میں تبدیل ہوگئے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں صورتحال بے قابو ہونے لگی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں زیادہ کیسز سامنے آنے لگے۔اسلام آباد میں ڈینگی بے قابو ہوگیا ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 نئے کیسز سامنے آئے، شہری علاقوں میں 56 کیسز، دیہی علاقوں میں 48 نئے کیسز سامنے آئے جس سے ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 1923 ہوگئی۔دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 1150 ہوگئی، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی تعداد 773 ہے، اب تک ڈینگی سے 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، پمز ہسپتال میں ڈینگی کیسز کی تعداد 292 ہے، پولی کلینک میں 80، کیپٹل ہسپتال میں 40 مریض زیر علاج ہیںادھر پنجاب بھر میں ڈینگی کی صورتحال پوری طرح بے قابو ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے385 مریض رپورٹ ہوئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 335 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق335 میں سے 257 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، رواں ماہ یکم ستمبر سے لیکر ابتک کراچی میں 4 ہزار 318کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ ماہ اگست میں کراچی بھر میں 1265 کیسزرپورٹ ہوئے تھے، محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ابتک رواں سال سندھ بھر میں7 ہزار 532کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ کراچی میں ڈینگی سے 32 اور حیدر آباد میں 1 شخص ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہوا ہے۔پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں، پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار نے ایک اور جان لے جس سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 7ہوگی۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 259کیسز سامنے آئے، پشاور سے 175، ہری پور سے 34، خیبر سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے ،صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 1ہزار 615 ہوگئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 6ہزار 412 تک جاپہنچی ہے۔پشاورمیں اس وقت ڈینگی کے 125مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں، صوبے میں مردان ،پشاور اور خیبر ڈینگی وائرس کی لپیٹ میں ہیں، اب تک مجموعی طور پر مردان میں سب سے زیادہ 1ہزار 918،پشاور میں 1ہزار 695،خیبر 687 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح بلوچستان بھی ڈینگی کی لپیٹ میں ہے، بلوچستان کے تین اضلاع گوادر، کیچ اور لسبیلہ ڈینگی سے متاثر ہیں، رواں ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 127 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، کیچ میں 72، گوادر میں 26 اور لسبیلہ میں 29 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں، رواں سال صوبے میں رجسٹرڈ ڈینگی کیسز کی تعداد 3ہزار 198 ہو چکی ہے۔دوسری جانب ماہرین کے مطابق بخار یا جسم درد کی صورت میں فوری ڈینگی ٹیسٹ کرائیں۔