میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم نائن موٹروے پر واقع ضامن ٹاؤن کی زمین متنازع ہونے کا انکشاف

ایم نائن موٹروے پر واقع ضامن ٹاؤن کی زمین متنازع ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
پیر, ۳ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

40(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ، ایم نائن موٹروے پر واقع ضامن ٹاؤن کی زمین متنازع ہونے کا انکشاف، ضامن گروپ نے بغیر این او سی کے ایک اور بلاک کا بھی آغاز کردیا، الپین انڈسٹریل سٹی کی بکنگ بھی بند نہ ہو سکی، لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ضامن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی ایم نائن موٹروے پر واقع ضامن ٹاؤن نامی ہائوسنگ اسکیم متنازع ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق 40 ایکڑ خریدی گئی زمین کو 54 ایکڑ دکھا کر جعلی ریونیو کاغذاتِ پر این او سی لی گئی، جبکہ مقامی افراد نے زمین کی مالکی کا دعویٰ کیا ہے، حیرت انگیز طور پر ضامن گروپ نے ضامن ٹاؤن کے عمر بلاک سے ملحقہ ایک اور بلاک کا بھی آغاز کردیا ہے جبکہ مذکورہ بلاک کی این او سی نہیں لی گئی، بغیر این او سی اور زمین متنازع ہونے کے باوجود بکنگ کا سلسلہ شروع کرکے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے، اس سے قبل ضامن گروپ نے الپین انڈسٹریل سٹی کی بھی غیرقانونی بکنگ کی جبکہ مذکورہ اسکیم کی کوئی بھی این او سی موجود ہی نہیں ہے، واضح رہے کہ ضامن گروپ پر بحریہ ٹاؤن میں ضامن آئیکون کے نام سے 28 منزلہ بلند بالا پروجیکٹ کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے کے الزامات بھی ہیں اور الاٹیز فائلیں لیکر ضامن گروپ کی آفیسز کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں