میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا کی نئی لہر،کراچی میںشادی ہالز،ریسٹورنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن

کورونا کی نئی لہر،کراچی میںشادی ہالز،ریسٹورنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن

ویب ڈیسک
هفته, ۳ اکتوبر ۲۰۲۰

ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے

شیئر کریں

ملک میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے۔کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ نے بہادرآباد،ملیر، کورنگی،نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلشن آقبال،گلزار ہجری جمشید کوارٹرز کے علاقوں میں کارروائی کی کرتے ہوئے57 شادی ہالز،103 ریسورنٹس،10بیکریاں اور 12 اسکولوں کو سیل کردیا گیا۔ جبکہ ڈیڑھ سوزائدریسٹورنٹس کووارننگ جاری کی گئی ہے۔ ضلع وسطی کے علاقوں میں 46کیسز سامنے آنے کے بعد نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،گلبرگ،لیاقت آباد،گلشن اقبال،عسکری فور، جمشیدٹائون میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈائون کی تجویز دی گئی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی) کے مطابق شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کریں۔اطلاعات کے مطابق ملک میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31697 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 625 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 15 افراد انتقال کرگئے۔پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 13431 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 6499 تک جا پہنچی ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 558 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملک میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہیں۔این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور تمام صوبے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شادی ہال اور ریسٹورنٹس کے کورونا مرکز بننے کا خدشہ ہے، صوبے صحت عامہ کی حفاظت کیلئے قانون شکنوں کے خلاف فوری کارروائی کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں