میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، سخت سیکورٹی اقدامات

کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، سخت سیکورٹی اقدامات

ویب ڈیسک
منگل, ۳ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد/ کراچی/ لاہور/ کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں یوم عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا، حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں عزاداری اور نوحہ خوانی کی گئی جس کے لئے کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، جھنگ، خانیوال، فیصل آباد، لیہ، ایبٹ آباد، مظفرآباد اور کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مختلف شہروں میں جلوسوں کی ڈرون کیمروں اور ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی کی گئی جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی گئی، جبکہ وزارت داخلہ میں خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا جس سے پورے ملک میں سیکورٹی صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے۔کراچی،حیدرآباد، سکھر، روہڑی، لاڑکانہ ،میرپور خاص ، گھوٹکی، شکارپور، کندھ کوٹ سمیت سندھ بھر میں یوم عاشور کے چھوٹے بڑے جلوس اپنی اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے، جبکہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں موبائل فون بند، ڈبل سواری پر پابندی عائد تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں