میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا

ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق پانچ دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے تھے، جن کے ساتھ سکیورٹی فورسز کا مقابلہ جاری رہا۔حملے کے دوران فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر ہوئی، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور مکین خوفزدہ ہو گئے۔آپریشن کے دوران ایف سی لائن کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیٔے گئے تاکہ کارروائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ڈی پی او بنوں سلیم کلاچی خود موقع پر موجود رہے اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشن کی قیادت کرتے رہے جبکہ کوئیک ریسپانس یونٹ سمیت مزید نفری بھی موقع پر طلب کی گئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیٔرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ بنوں میں ایف سی پر ہونے والے بڑے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور خودکش حملہ آور سمیت پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ تھا، جسے بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنایا گیا، اس وقت علاقے میں سرچ اینڈ کلیٔرنس آپریشن جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں