میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں حاملہ خاتون سمیت 100سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک
بدھ, ۳ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

شاتی پناہ گزین کیمپ میں گھر پر راکٹ حملہ ، شہدا کی مجموعی تعداد 63ہزارسے تجاوز
اسرائیلی فوج کا نشانہ بننے والے گھر سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے ملے، رپورٹ
اسرائیلی فوج کی سفاکیت انتہا کو چھونے لگیں، قابض فوج نے غزہ میں ایک اور حاملہ خاتون کو شہیدکردیا۔اسرائیلی فوج نے شاتی پناہ گزین کیمپ میں گھر پر راکٹ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں گھر کا ایک حصہ تباہ ہوگیا جبکہ ایک حاملہ خاتون بھی جان گنوا بیٹھی۔رپورٹس کے مطابق جس گھر کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا وہاں کمرے سے کھلونے اور بچوں کے کپڑے ملے جو غالبا خاتون نے اپنے ہونے والے بچے کے لیے تیار کر رکھے تھے ۔ قابض فوج کے ہاتھوں ایک روز میں مزید 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 63 ہزار 557 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 660 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری کے باعث اب بھی سڑکوں پر ملبے تلے کئی افراد دبے ہوئے ہیں اور اسرائیلی فوج کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو ملبہ ہٹانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں