سندھ بلڈنگ، ضلع وسطی کے دو افسران معطل
ویب ڈیسک
بدھ, ۳ ستمبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
ڈیوٹی میں غفلت اور انہدامی کارروائی نہ کرنے کا الزام
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے دو افسران کو ڈیوٹی میں غفلت اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ کرنے کے الزامات پر فوری طور پر معطل کردیا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے، شاہ میر خان بھٹو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر مرتضیٰ (گریڈ 17) اور بلڈنگ انسپکٹر ندیم اختر (گریڈ 14، ترقی یافتہ گریڈ 16) کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر معطل کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر کی ہدایات پر عملدرآمد نہیں کیا اور انہدامی کارروائیاں مؤثر انداز میں انجام نہیں دیں۔معطل افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ایس بی سی اے کے ایڈمنسٹریشن سیکشن میں رپورٹ کریں، جب کہ ان کے خلاف شوکاز نوٹسز بھی الگ سے جاری کیے جائیں گے ۔


