میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان میں شادی کے لیے رشتے بتانے والوں میں گھر والے سب سے آگے، سروے رپورٹ

پاکستان میں شادی کے لیے رشتے بتانے والوں میں گھر والے سب سے آگے، سروے رپورٹ

جرات ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

شادی شدہ پاکستانیوں میں سے تقریبا ہر 5 میں سے 3 (58فیصد) نے بتایا ہے کہ انہیں شادی کے لیے رشتوں کا سب سے زیادہ گھر والوں نے بتایا۔ عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا ہے۔ سروے کے مطابق شادی کیلیے رشتے بتانے والوں میں گھر والے سب سے آگے ہوتے ہیں، 58 فیصد پاکستانیوں نے ماں باپ، اور بہن بھائیوں کی جانب سے رشتوں کے لیے سب سے زیادہ مشورے ملنے کا کہا۔گیلپ پاکستان کے سروے میں بتایا گیا کہ 26 فیصد کو رشتہ داروں، 16 فیصد کو دوستوں نے رشتوں میں مدد کی، جبکہ 7 فیصد نے پیشہ ور افراد کی خدمات لیں۔ پیشہ ور افراد کی مدد لینے والوں میں خواتین کی شرح زیادہ ہے، 11 فیصد خواتین اور 4 فیصد مردوں میں یہ شرح نظر آئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں