میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی، گاڑیوں کی مرمت میں کروڑو خردبردعیاں

محکمہ آبپاشی، گاڑیوں کی مرمت میں کروڑو خردبردعیاں

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

محکمہ آبپاشی ، سیڈا میں گاڑیوں کی مرمت میں کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف، پرانے ماڈل کی بلینو کار پر ساڑھے چار لاکھ روپے مرمت دکھا دی گئی، ہائی لیکس وین مرمت کی مد میں 25 لاکھ کھا گئی، ایم ڈی سیڈا پریتم داس کا سسٹم کا سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ادارے سیڈا میں ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے سسٹم کی جانب سے لیپ ٹاپ خریداری، آفیسون کی تعمیر و مرمت، سولر پینل نصب کرنے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے بعد گاڑیوں کی مرمت میں بھی کروڑوں روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے،ملنے والی معلومات کے مطابق سیڈا میں پرانے ماڈل کی بلینو کا جس کی موجودہ مارکیٹ قیمت چار لاکھ روپے ہے پر مرمت کی مد میں ساڑھے چار لاکھ روپے خرچ کردئے گئے، ہائی لیکس وین جو کہ مکمل ناکارہ ہے اس کی مرمت کی 25 لاکھ روپے کی رقم خرچ کردی گئی، ذرائع کے مطابق دیگر گاڑیوں کی مرمت و پارٹس کی مد میں کروڑوں روپے سسٹم ڈکار گیا ہے، ذرائع کے مطابق تمام کام کوٹیشن کی مد میں مشکوک لوگوں کی نام پر کیا گیا، واضع رہے کہ ایم ڈی سیڈا کے عھدے پر پریتم داس نامی افسر گزشتہ کئی ماہ سے غیرقانونی براجمان ہے، کرپشن اور اہلیہ و بیٹے کے نام پر اربوں روپے کی اثاثاجات بنانے کی الزامات میں پریتم داس نیب و اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں زیر تفتیش ہے، پریتم داس کو محکمہ آبپاشی کے سسٹم کا سرغنہ کہا جاتا ہے اور سندھ حکومت کے سسٹم کی آشیرباد کے باعث سندھ حکومت پریتم داس کے آگے بے بس دکھائی دیتی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں