تونسہ بیراج سے 6لاکھ کیوسک پانی رواں دواں
شیئر کریں
سندھ میں بڑے سیلاب کاخطرہ ،متاثرین میں خوف کی لہر
وفاقی وزارت آبی وسائل کے ماتحت ادارے فیڈرل فلڈکمیشن نے مراسلے کے ذریعے سندھ کے محکمہ آبپاشی کوخبردارکردیا
سپرفلڈکی اطلاع پرسندھ حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ،وزیراعلی مرادعلی شاہ کاسکھرکاہنگامی دورہ،حفاظتی انتظامات کاجائزہ
کراچی ( رپورٹ عقیل احمد ) ابھی بارش کی تباہ کاریاں برقرار ہیں کہ وفاقی حکومت نے سیلابی تباہ کاریوں سے خبردار کردیا ہے جس کے بعد سندھ میں خوف کی نئی لہر دوڑ گئی ہے وفاقی وزارت آبی وسائل کے ماتحت ادارے فیڈرل فلڈکمیشن نے ایک مراسلہ سندھ کے سیکریٹری محکمہ آبپاشی کو ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاؤن اسٹریم تونسا بیراج سے 6 لاکھ کیوسکس پانی دریائے سندھ کی جانب سے رواں دواں ہے اس لئے پیشگی حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں فلڈرل فلڈ کمیشن کے اس مراسلہ کے بعد حکومت سندھ سخت پریشان ہوگئی ہے کیونکہ تونسا بیراج سے اگر 6 لاکھ کیوسکس گڈو بیراج میں پانی داخل ہوگا تا گڈو بیراج پر سپر فلڈ کی صورتحال ہے اور پھر سکھر بیراج پر بھی سپر فلڈ ڈکلیئر کیا جائے گا اور سپر فلڈ کے آنے کے بعد مزید شہر ڈوب جائیں گے مراسلہ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے بدھ کے روز ہنگامی بنیادوں پر سکھر کا دورہ کیا اور شام کو سیوھن پہنچ گئے انہوں نے آبپاشی کے چیف انجنیئرز کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ سپر فلڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حفاظتی انتظامات کرنے پر غور کیا۔