میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد ڈیولپمنٹ بن احسان ڈیولپرز اینڈ بلڈرز کی جعلسازی بے نقاب ہوگئی

حیدرآباد ڈیولپمنٹ بن احسان ڈیولپرز اینڈ بلڈرز کی جعلسازی بے نقاب ہوگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ڈائریکٹرن جنرل نے نوٹس لے لیا
ایم نائن موٹروے پربن احسان گرین ویلی کے نام سے جعلی اسکیم سے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا سلسلہ جاری
مذکورہ اسکیم ساڑھے تین سو ایکڑ پر ہے اور 120 گز کا پلاٹ 6 لاکھ میں دینے کا جھانسہ دیکر عوام کو چونا لگایا جا رہا ہے،رپورٹ
حیدرآباد (رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) بن احسان ڈیولپرز اینڈ بلڈرز کی جعلسازی، حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا، بن احسان گرین ویلی نامی کسے اسکیم کی نہ این او سی ہے نہ وہ ایچ ڈی اے کے حدود میں آتی ہے، کارروائی کرینگے، ڈی جی ایچ ڈی اے، محکمہ ریونیو پہلے ہی اسکیم کو غیرقانونی قرار دی چکی، ایم نائن موٹروے پربن احسان گرین ویلی کے نام سے جعلی اسکیم سے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق بن احسان ڈوولپرز اینڈ بلڈرز کی جعلسازی بے نقاب ہوگئی جس پر حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نوٹس لے لیا ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین ویلی کے نام سے ہائوسنگ اسکیم شروع کر رکھی ہے، ذرائع کے مطابق مذکورہ اسکیم ساڑھے تین سو ایکڑ پر ہے اور 120 گز کا پلاٹ 6 لاکھ روپے میں دینے کا جھانسہ دیکر لوگوں کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز نے اپنے تشہیری مہم میں مذکورہ اسکیم کو حیدرآباد ڈیولپمینٹ اتھارٹی سے منظور شدہ دکھایا ہے جبکہ مذکورہ اسکیم والا ایریا ایچ ڈی اے کے حدود میں آتا ہی نہیں ہے، اسکیم والی جگہ ضلع ٹھٹھہ کے دیہہ کوہستان تپہ جھمپیر میں واقع ہے، حیدرآباد ڈیولپمینٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل فواد غفار سومرو نے روزنامہ جرأت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسکیم میں ایچ ڈی اے کا نام استعمال کرنا غیرقانونی اور جعلسازی ہے، مذکورہ اسکیم ایچ ڈی اے کے حدود میں ہی نہیں آتی تو این او سی کیسے جاری ہوگی، مذکورہ اسکیم اور بلڈرز کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے اور کسے کو بھی ایچ ڈی اے کا نام جعلسازی میں استعمال کرنے نہیں دینگے، لوگ ایسی اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے متعلقہ اداروں سے معلومات لیں، واضع رہے کہ محکمہ ریونیو ٹھٹھہ نے اسکیم کو جعلی قرار دیکر مذکورہ اسکیم کی زمین کی منتقلی و داخلا ہونے کے دعویٰ کو رد کردیا ہے، ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے بن احسان گرین ویلی کے نام سے جاری جعلی ہائوسنگ کی سیہوہن ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے بھی این او سی نہیں لی گئی اور تشہیری بورڈز لگا کر سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، روزنامہ جرأت کی جانب سے بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے اونر فہد سے موقف لینے کیلئے متعدد بار کالز کی گئیں، لیکن انہوں نے موقف نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں