میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زمبابوے میں23 کروڑسال سے زیادہ پرانا ڈائنوسار دریافت

زمبابوے میں23 کروڑسال سے زیادہ پرانا ڈائنوسار دریافت

جرات ڈیسک
هفته, ۳ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سائنس دانوں نے زمبابوے میں افریقا کے سب سے قدیم ڈائنوسار کودریافت کیا ہے۔اس کی عمر 23کروڑ سال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مبریسورس راتھی نامی ڈائنوسارایک میٹر لمبا تھا،اس کی گردن لمبی تھی،تیزدانت تھے اور وہ دو ٹانگوں پر حرکت کرتا تھا۔اس کا وزن 30 کلوگرام تھا۔مبینہ طور پر اس ڈائنوسار کا ڈھانچا2017 سے 2019 تک وادی زمبیزی میں واقع مبیرمیں دو مہمات کے دوران میں دریافت ہوا تھا۔ زمبابوے کے قومی عجائب گھروں اور یادگاروں کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈارلنگٹن منیکوا نے بتایا کہ جب ہم ابتدائی ڈائنوسار کے ارتقا کی بات کرتے ہیں تو ٹرائیاسک دورکے فوسل نایاب سمجھے جاتے ہیں۔منیکوا بھی اس ڈائنوسار کی دریافت کے مشن میں شامل تھے۔انھوں نے بتایا کہ اس دور کے فوسل،جو 20 کروڑسال سے زیادہ عرصہ قبل ختم ہوئے تھے، جنوبی امریکا اور بھارت میں بھی دریافت ہوئے ہیں۔سائنس دانوں نے بتایا کہ مبریسورس سروپوڈومورف کی ایک قسم تھی جو سروپوڈ کا رشتے دارتھا۔ وہ لمبی گردن والا ڈائنوسار تھااورچار ٹانگوں پر چلتا تھا۔منیکوا نے اس توقع کا اظہار کیاکہ اس دریافت سے ابتدائی ڈائنوسار کے ارتقا اور نقل مکانی کے بارے میں مزید بصیرت ملے گی، جب دنیا ایک بہت بڑا براعظم تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں