میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ

نیب کا سہیل انورسیال کی رہائشگاہ پرچھاپہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)قومی احتساب بیورو(نیب)سکھرنے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پر صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی رہائش گاہ پرچھاپہ مار کر اہم دستاویزتحویل میں لے لی ہیں۔بدھ کونیب سکھرکی ٹیم نے صوبائی وزیر سہیل انورسیال کی لاڑکانہ میں رہائش گاہ پرچھاپہ مارا اور اہم دستاویزتحویل میں لے لیں۔نیب ذرائع نے بتایاکہ سہیل انور سیال کے گھر آمدن سے زائد اثاثہ جات کے معاملے پرچھاپہ مارا گیاہے، سہیل انور سیال کے خلاف کچھ عرصے سے تحقیقات کی جارہی تھیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر سہیل انورسیال نے اپنے بیان میں کہاکہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر ہائیکورٹ سے ضمانت ملی ہے، یہ بے نامی جائیداد نہیں میرے والد کی ایف بی آر میں ڈکلیئرڈ جائیداد ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ میرے والد کا انتقال 2018میں ہوا تھا، میرے والد زندہ نہیں ہیں،ان کی ڈکلیئرڈ پراپرٹی کوبے نامی ظاہرکیاجارہاہے، میرے پاس فی الحال کوئی تفصیل نہیں اس وقت میرپور خاص میں ہوں۔انھوں نے کہا کہ مجھے ابھی صرف اپنے گھر سے فون آیا ہے ، نیب کی ٹیم کو کوئی دستاویز نہیں ملی ہیں ، نیب کی ٹیم اس وقت میری رہائش گاہ پر موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں