میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سرجانی ٹاؤن میں سرکاری اراضی پرقبضہ مافیا کا راج

سرجانی ٹاؤن میں سرکاری اراضی پرقبضہ مافیا کا راج

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ ستمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ ویسٹ سرجانی ٹاؤن میں سیاسی مافیا اور انتظامیہ کی پشت پناہی کے سبب کروڑوں/اربوں کی قیمتی سرکاری اراضی پر بے رحم قبضہ مافیا کا راج میڈیا پر چلنے والی خبریں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی سرکاری اراضی پر قبضہ سرکار کی سرپرستی میں کرتے ہیں مافیا کا دعویٰ اس حوالے سے انتہائی بااعتماد و باوثوق علاقائی ذرائع کا کہنا ہئے کہ لینڈ گریبرز میں اہم و نمایاں اہمیت کے حامل وسیم پنکچر” عاصم مجو” نواب پی ایس پی ” شعیب شوبی ” نے سرکاری اراضی پر قبضوں کا غیرقانونی دھندا چلا رکھا ہئے اس حوالے سے یاد رہے کہ متعلقہ سرکاری ادارے جن میں ادارہ ترقیات کراچی ” بورڈ آف ریونیو” ڈی سی لینڈ ” کو قبضہ مافیا نے نشانے پر لے رکھا ہئے زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ لینڈ گریبرز اور مزکورہ محکموں کے کرپٹ و راشی افسران کے درمیان غیرقانونی گٹھ جوڑ کے باعث سرجانی ٹاؤن میں گریبرز سرکاری اراضی پر قابض ہیں ادھر زرائع بتاتے ہیں کہ لینڈ مافیا نے اپنے غیرقانونی دھندوں کو درست اور قانونی ثابت کرنے کے لیے متعلقہ علاقوں میں اپنی اسٹیٹ ایجنسیاں بھی بنارکھی ہیں اسکے علاؤہ دیگر اسٹیٹ ایجنٹس اور ایجنسیوں کے مالکان کو ھی خوفزدہ کرتے ہوئے غیرقانونی امور نمٹانے جاتے ہیں اور ان لینڈ گریبرز کی بات سے انکار کرنے والوں کیلے علاقے میں کام کرنا مشکل ہوجاتا ہئے مزکورہ لینڈ گریبرز اور سرکاری اداروں کے کرپٹ افسران و اہلکاروں کے درمیان غیرقانونی گٹھ جوڑ کے سبب سادہ لوح الاٹیز کے اصل کاغزات کو بھی جعلی بنادیا جاتا ہئے اور اسکے بعد اصل مالک اپنا پلاٹ سونے ہونے فروخت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہئے علاقائی مکینوں نے متعلقہ حکام سے سرجانی ٹاؤن کو لینڈ مافیا سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں