میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں اور صورتحال ٹھیک کریں، مصطفیٰ کمال

وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں اور صورتحال ٹھیک کریں، مصطفیٰ کمال

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ وزیراعظم اورآرمی چیف کراچی آئیں اور صورتحال ٹھیک کریں، شہری حکومت میں کردار والے لوگ نہیں۔مئیروسیم اخترکے پاس لندن والے اختیارات بھی ہوں توشہر بد حال ہی رہے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں لوگوں کے مسائل حل ہو رہے تھے ۔میں نہ لڑائی کر رہا ہوں اور ناہی سیاست۔ صرف یہ بتارہا ہوں کہ شہر کیسے چلتا تھا، کراچی والوں کو خود دیکھنا ہے کہ کون کام نہیں کررہا۔پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی جریدے نے مجھے دنیا کے 3بہترین میئرمیں شامل کیاتھا، آج نیویارک ٹائمزمیں کراچی میں مکھیوں پرآرٹیکل چھپ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کی مکھیوں پرامریکی اخبارمیں خبرچھپنا افسوس کا مقام ہے ، میری کسی سے دشمنی نہیں، کراچی کے لیے میں گاربیج ڈائریکٹر بننے پر بھی تیار ہوگیا، حالاں کہ ایک جماعت کا سربراہ ہوں، اب اس کے بعد میری نیت پرکیا شک کیا جا سکتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں