میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس ،قائم علی شاہ بے قصور قرار

غیر قانونی اراضی الاٹمنٹ کیس ،قائم علی شاہ بے قصور قرار

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیب نے ملیر ندی کی سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو کلین چٹ دے دی۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف ملیر ندی کی سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے ، اس لئے ان کے خلاف ملیر ندی میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ختم کردی ۔سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے بیان کے بعد قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ان کی زرضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ نیب پہلے تحقیقات مکمل کرے بعد میں لوگوں کو گرفتار کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں