میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ، سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور ندیم احمد کی ضمانت منظور

پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ ، سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور ندیم احمد کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے گلستان جوہر میں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس اور ندیم احمد کی ضمانت منظور کرلی جبکہ فرزندعلی، افتخار الحسن،سلیم احمد سمیت 6ملزموں کی ضمانت میں توثیق کردی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گلستان جوہر میں 137 پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی،وکیل نیب نے کہا کہ ملزمان پر گلستان جوہر میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،ناصر عباس سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس دائر ہو چکا ہے ،عدالت نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور ندیم احمد کی ضمانت منظور کرلی جبکہ فرزندعلی ،افتخارالحسن ،سلیم احمد سمیت6 ملزمان کی ضمانت میں توثیق کردی،عدالت نے احتساب عدالت کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں