کلفٹن کا ساحل عوام کیلئے بند کیا جائے ، شنیرا اکرم کا کراچی انتظامیہ سے مطالبہ
ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن کا ساحل عوام کے لیے بند کیا جائے ۔شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استعمال شدہ سرنج اور اسپتال کے فضلے کی ویڈیوز اور تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن کا ساحل عوام کے لیے بند کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سی ویو اس وقت انتہائی خطرناک ہوگیا ہے ، سی ویو کراچی پر کئی کلومیٹرتک استعمال شدہ سرنج اور اسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے ۔شنیرا اکرم نے مزید کہا کہ وہ 4 سال سے کراچی سی ویو پر مارننگ واک کر رہی ہیں لیکن اسپتال کا فضلہ دیکھ کر آج خوف زدہ ہو گئی ہیں۔