اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ملک بھر میں یوم سوگ
شیئر کریں
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، اتحادی جماعتوں کے قائدین، اپوزیشن رہنما شریک ہوئے، اس موقع پر اسماعیل ہانیہ کی مغفرت کی دعا کی گئی۔علاوہ
ازیں لاہور اور کراچی سمیت مختلف کے دیگر شہروں میں بھی اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے معاملے پر قرارداد پیش کی، قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔قرارداد کے مطابق یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے اور اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔