لاہورمیں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنماڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق
شیئر کریں
صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنمائ ڈاکٹر شاہد صدیق جاں بحق ہوگئے ،نجی ہسپتال کے مالک کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار شوٹرز نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مسجدجارہے تھے۔ڈاکٹر شاہد صدیق کو4گولیاں مار ی گئیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ویلنشیاء ٹائون میں پیش آیا جہاںڈاکٹر شاہد جمعہ کی نماز کیلئے جا رہے تھے، جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع سے شواہد اکھٹے کئے اور لاش کو تحویل میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیق کی میت کو جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیق خان لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔پولیس کامزید کہنا تھا کہ پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر پہلوئوں سے تفتیش کی جائیگی۔