عمرہ سیزن کی آمد، خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
شیئر کریں
سعودی عرب نے دو سال بعد خانہ کعبہ کے اطراف میں کھڑی رکاؤٹیں ہٹا دیں۔ جس سے عازمین کو ایک مرتبہ پھر خانہ کعبہ کے قریب جانے، مقام ملتزم کو چھونے اور حجر اسود کو چومنے کی اجازت مل گئی۔ واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف میں یہ حفاظتی رکاؤٹیں دو سال قبل کورونا کی مشکوک وبا کے باعث کھڑی کی گئی تھیں۔ دو سال بعد ہونے والے حالیہ حج پر بھی یہ حفاظتی رکاؤٹیں برقرار رکھی گئیں جس کے باعث عازمین حج کو حجر اسود چھونے اور مقام ملتزم پر جانے سے روکا گیا، تاہم اب نئے عمرہ سیزن کے موقع پر اس اعلان نے عازمین میں خوشی کی ایک لہر دوڑا دی ہے۔
VIDEO: With tears and excitement the Guests of Rahman touch His House after over 2 years pic.twitter.com/R6CLk1aslA
— Haramain Sharifain (@hsharifain) August 3, 2022
صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین کے جنرل صدر ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے عمرہ سیزن کے آغاز پر خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے شاہی منظوری جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔
The Mataaf tonight! pic.twitter.com/GiF23Wpwaz
— Haramain Sharifain (@hsharifain) August 2, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فیصلہ مسجد حرام کے زائرین میں قیادت کی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے، ان کی رسومات اور عبادت کو محفوظ اور اطمینان بخش روحانی ماحول فراہم کرنے کے جذبے کی عکاسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدارت عامہ مسجد حرام میں کام کرنے والے تمام شعبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ آنے والے دنوں میں عمرہ زائرین کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یکم جولائی 2020 کو کورونا وائرس کی وجہ سے خانہ کعبہ شریف کے گرد حفاظتی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ ان رکاوٹوں کا مقصد وبا کے دنوں میں حفاظتی اقدامات اور ضوابط پرعمل درآمد یقینی بنانا تھا۔