غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،سی پیک کے خاتمے کیلئے لانچ کیا گیا تھا، سرشرم سے جھک گیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ فتنہ خان پاکستان کا پہلا اور واحد سیاستدان ہے جو ایک ہی فیصلے میں ناقابلِ تردید ثبوتوں کے ساتھ بیک وقت جھوٹا،کرپٹ،منی لانڈرر اور بیرونی قوتوں کے ایماء پر کام کرنے والا ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اپنا ہی بنایا ہوا جھوٹا، ایمانداری اور حب الوطنی کا بت آج اوندھے منہ گر گیا، بیشک اللہ حق ہے!۔لیگی رہنما نے کہا کہ قوم کو غلامی سے نجات کا بھاشن دینے والا خود بیرونی طاقتوں کا غلام ثابت ہوا، ان سے پیسہ لیتا رہا اور اس پیسے کو ملک میں فتنہ فساد اور بربادی کے لیے خرچ کرتا رہا، اس فارن ایجنٹ کو پاکستان کی ترقی کو روکنے،سی پیک کے خاتمے کیلیے لانچ کیا گیا تھا، سرشرم سے جھک گیا‘۔